نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے اترپردیش میں عوامی رابطہ بڑھانے اور پارٹی کا ووٹ بینک مضبوط کرنے کے لئے تین روزہ ’بس یاترا‘کو آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوامی
رابطہ مضبوط کرنے کے لے’’27 سال یوپی بے حال ‘‘ نعرے کے ساتھ تین دن کے دورے پر نکلی یہ صرف اتر پردیش کے غازی آباد ہوتے ہوئے 600 کلومیٹر کی دوری طے کر کے کانپور پہنچے گی۔
اتر پردیش میں 27 سال تک غیر کانگریسی حکومتوں کی ناکامی کو اجاگر کرنے کے لئے پارٹی نے ’27 سال یوپی بے حال ‘کا نعرہ دیتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔